آندھراپردیش میں بھی ایم‌ ایل‌ سی‌ انتخابات کیلئے نوٹفکیشن جاری

حیدرآباد ۔ تلگو ریاستوں تلنگانہ اور آندھرا پردیش میں قانون ساز کونسل کے انتخابات کے شیڈول کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ آندھرا پردیش اور تلنگانہ میں تین مختلف نشستوں کیلئے انتخابات ہوں گے۔ اس سلسلے میں مرکزی الیکشن کمیشن نے شیڈول جاری کیا ہے۔

 

3 فروری کو نوٹیفکیشن جاری کیا جائے گا جبکہ اسی مہینے کی 27 تاریخ کو پولنگ ہوگی اور 3 مارچ کو ووٹوں کی گنتی کی جائے گی۔تلنگانہ میں میدک -نظام آباد-عادل آباد-کریم نگر ٹیچر حلقہ کی نشست کیلئے انتخابات ہوں گے۔ اسی علاقے میں گریجویٹ ایم ایل سی انتخابات بھی ہوں گے۔

 

ان کے علاوہ ورنگل-کھمم-نلگنڈہ ٹیچرس ذمرہ کیلئے بھی انتخابات کروانے کے لیے مرکزی انتخابی کمیشن نے شیڈول جاری کیا ہے۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *