مہاکمبھ حادثہ پر راہل گاندھی کا اظہار تعزیت، انتظامیہ پر بدانتظامی کا الزام، بہتر اقدامات کی اپیل

راہل گاندھی نے حکومت سے اپیل کی کہ مہاکمبھ کے آئندہ اہم مواقع کے لیے انتظامات کو بہتر بنایا جائے۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت کو وی آئی پی کلچر کو کنٹرول کرنا چاہیے اور عوام کے لیے سہولتوں کو بڑھانا چاہیے تاکہ مستقبل میں ایسے حادثات سے بچا جا سکے۔ انہوں نے انتظامیہ کو خبردار کیا کہ عوامی مفاد اور سلامتی کو نظرانداز کرنے کے نتائج خطرناک ہو سکتے ہیں۔

راہل گاندھی نے اپنے پارٹی کارکنوں اور رہنماؤں سے بھی اپیل کی کہ وہ متاثرین کے لیے مدد کا ہاتھ بڑھائیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ وقت متحد ہونے کا ہے تاکہ متاثرہ خاندانوں کو سہارا دیا جا سکے اور ان کے دکھ درد کو بانٹا جا سکے۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *