مہاکمبھ میں بھگدڑ انتظامیہ کی ناکامی، عقیدت مندوں کی حفاظت یقینی بنائی جائے، کانگریس صدر ملکارجن کھڑگے کا بیان

یوپی کانگریس کے صدر اجے رائے نے بھی اس حادثے کو ریاستی حکومت کی ناکامی قرار دیا۔ انہوں نے کہا، “یوگی حکومت نے عقیدت مندوں کی سہولتوں پر توجہ دینے کے بجائے اپنی برانڈنگ پر سارا پیسہ خرچ کیا۔ ہم بار بار حکومت کو ایسے حادثات سے خبردار کر رہے تھے لیکن انتظامیہ نے کوئی سنجیدہ قدم نہیں اٹھایا۔‘‘

رپورٹ کے مطابق، وزیراعظم نریندر مودی نے صورتحال کا نوٹس لیتے ہوئے دو گھنٹوں کے دوران تین مرتبہ وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ سے بات کی۔ انہوں نے انتظامیہ کو فوری اقدامات کی ہدایت دی تاکہ مزید کسی ناخوشگوار واقعے سے بچا جا سکے۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *