سویڈن نے بحیرہ بالٹک میں کیبلز کو نقصان پہنچانے کے شبہ میں جہاز کو قبضہ میں لے لیا

ہیلسنکی: سویڈش پراسیکیوشن اتھارٹی نے لاٹویہ اور سویڈن کے جزیرے گوٹ لینڈ کو جوڑنے والے پانی کے اندر فائبر آپٹک کیبل کو نقصان پہنچانے کے شبہ میں ایک جہاز کو قبضہ میں لے لیا ہے۔

یہ اطلاع اتوار کی رات دیر گئے جاری ایک پریس ریلیز میں دی گئی۔

اتھارٹی نے کہا کہ مشتبہ سنگین تخریب کاری کی مجرمانہ تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں حالانکہ اس نے جہاز کا نام یا قومیت ظاہر نہیں کی۔

سویڈش اخبار’ایکسپریسن’ کے مطابق یہ جہاز آئل ٹینکر ویجین ہے جو مالٹا میں رجسٹرڈ ہے اور روس سے روانہ ہوا ہے۔

میری ٹائم تجزیہ فراہم کرنے والے میرین ٹریفک نے تصدیق کی ہے کہ جہاز اس وقت جنوب مشرقی سویڈن میں کارلسکرونا کے قریب لنگر انداز ہے۔



[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *