بی جے پی آئینی اقدار کو کمزور کر رہی ہے اور اقتصادی محاذ پر ناکام ہے: کھڑگے

کھڑگے نے کہا کہ کہ بی جے پی کی اقتصادی پالیسیوں نے غریبوں اور پسماندہ لوگوں کی جدوجہد کو نظر انداز کرتے ہوئے امیروں کی حمایت کی ہے۔

<div class="paragraphs"><p>فائل تصویر آئی اے این ایس</p></div><div class="paragraphs"><p>فائل تصویر آئی اے این ایس</p></div>

فائل تصویر آئی اے این ایس

user

کانگریس صدر ملک ارجن کھڑگے نے اتوار کو بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی قیادت والی مرکزی حکومت کی تنقید کرتے ہوئے اس پر آئینی اقدار کو کمزور کرنے اور اقتصادی محاذوں پر ناکام رہنے کا الزام لگایا۔

یہاں کرناٹک پردیش کانگریس کمیٹی کے دفتر میں ترنگا لہرانے کے بعد کانگریس کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کھڑگے نے آئین کے تحفظ کی ضرورت پر زور دیا اور اندور میں پارٹی کے آئندہ ‘گاندھی بھارت’ پروگرام کا اعلان کیا۔ ہندوستان کو تیسری سب سے بڑی معیشت بنانے کے وزیر اعظم نریندر مودی کے دعوے پر طنز کرتے ہوئے، انہوں نے کہا، “بڑے بڑے بیانات کے باوجود ہندوستان پانچویں سب سے بڑی معیشت بنا ہوا ہے، جبکہ یہ مقام کانگریس کی قیادت والی متحدہ ترقی پسند اتحاد کی حکومت نے اپنے دور اقتدار میں حاصل کیا تھا۔ انہوں نے الزام لگایا کہ بی جے پی کی اقتصادی پالیسیوں نے غریبوں اور پسماندہ لوگوں کی جدوجہد کو نظر انداز کرتے ہوئے امیروں کی حمایت کی ہے۔

انہوں نے کہا، “کانگریس نے معیشت کی تعمیر کے لئے کام کیا، لیکن بی جے پی کے دور حکومت میں کوئی معنی خیز پیش رفت نہیں ہوئی ہے۔ امیر اور غریب کے درمیان عدم مساوات بڑھتی جا رہی ہے اور توجہ چند منتخب افراد کو فائدہ پہنچانے پر مرکوز ہے۔ انہوں نے بی جے پی حکومت پر جمہوری اداروں کو کمزور کرنے، خود مختار اداروں میں مداخلت اور اقتدار کو مرکزیت دینے کا الزام لگایا۔ وفاقیت کے کمزور ہونے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مرکز اپوزیشن کی حکومت والی ریاستوں کے اختیارات کو کم کر رہا ہے۔ انہوں نے منی پور میں 21 ماہ سے زائد طویل بدامنی جیسے اہم مسائل کو حل کرنے میں بی جے پی کی ناکامی پر بھی روشنی ڈالی، جسے انہوں نے ناقص حکمرانی اور جوابدہی کی کمی کی واضح مثال کے طور پر بیان کیا۔

کھڑگے نے 27 جنوری کو مدھیہ پردیش کے اندور میں مہاتما گاندھی اور بی آر امبیڈکر کی وراثت کی یاد میں ‘گاندھی بھارت’ پروگرام کا اعلان کیا۔ انہوں نے کہا کہ اندور چھاؤنی میں منعقد ہونے والے اس پروگرام میں بڑی بھیڑ جمع ہوگی اور عوام کو بی جے پی لیڈروں کے ذریعہ ملک کے جمہوری اداروں کی آزادی اور اقدار کو پہنچنے والے نقصان سے آگاہ کیا جائے گا۔ کھڑگے نے سماجی انصاف کی لڑائی جاری رکھتے ہوئے ملک کی جمہوری اور اقتصادی بنیادوں کو مضبوط کرنے کے لیے کانگریس پارٹی کے عزم کا اعادہ کیا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔




[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *