مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے افغانستان کے قائم مقام وزیر اعظم محمد حسن اخوند سے ملاقات کی۔
انہوں نے اس سے قبل کابل میں طالبان کے قائم مقام وزیر خارجہ امیر خان متقی سے ملاقات کی۔
ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی اتوار کی صبح کابل پہنچے ہیں جہاں وہ طالبان حکام سے بات چیت کریں گے۔ ایران کے وزیر خارجہ کے عہدے پر فائز ہونے کے بعد عراقچی کا افغانستان کا یہ پہلا دورہ ہے۔
عراقچی کے ہمراہ ایک اعلی سطحی وفد بھی کابل کے دورے پر ہے جہاں طالبان کی عبوری حکومت کے اعلی عہدیداروں کے ساتھ دوطرفہ تعلقات خاص طور پر اقتصادی تعاون اور تجارتی امور کے حوالے سے بات چیت ہوگی۔