خاتون کلکٹر کی توہین انتہائی شرمناک حرکت اور ناقابل قبول : رکن کونسل کویتا

خاتون کلکٹر کی توہین انتہائی شرمناک حرکت اور ناقابل قبول

وزیر پی سرینواس ریڈی کے رویہ کی شدید مذمت۔

کانگریس سے جواب دہی اور کاروائی کا مطالبہ۔ کے کویتا کا بیان

 

حیدرآباد: رکن قانون ساز کونسل بی آر ایس کے کویتا نے تلنگانہ کے وزیر مال پی سرینواس ریڈی کی جانب سے کلکٹر کریم نگر کی سر عام توہین کے واقعہ کی شدید مذمت کی۔

 

کےکویتا نے سوشیل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک پوسٹ میں کہا کہ وزیر کا رویہ نہ صرف خاتون کلکٹر کی توہین ہے بلکہ حکمرانی کے بنیادی اصولوں اور عوامی خدمات کے احترام کی خلاف ورزی ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ انتہائی شرمناک اور ناقابل قبول ہے کہ ایک عوامی عہدہ پر فائز وزیرسر عام ایک خاتون کلکٹر کی بے عزتی کرے۔

 

یہ نہ صرف کلکٹر کی شخصی توہین ہے بلکہ حکومت کے نظام اور عوامی خدمت کے وقار کو نقصان پہنچانے کے مترادف ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ عوامی نمائندوں میں غرورو تکبر اور خواتین کے خلاف تعصب کے لئے کوئی جگہ نہیں ہونی چاہئے۔

 

اس قسم کا رویہ قیادت کی ناکامی اور غیر ذمہ داری کو ظاہر کرتا ہے۔رکن قانون ساز کونسل بی آر ایس نے معزز خاتون کلکٹر کے ساتھ اظہار ہمدردی کرتے ہوئے وزیر اور کانگریس پارٹی سے اس معاملہ میں جوابدہی کا مطالبہ کیا۔

 

انہوں نے کہاکہ عوامی خدمت گزاروں کے احترام پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جا سکتا۔ ہم اس واقعہ کی مذمت کرتے ہیں اور مطالبہ کرتے ہیں کہ اس معاملے میں فوری کارروائی کی جائے۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *