ریاض ۔ کے این واصف
کچھ پرفیشنلز اپنے پیشہ سے بہت محبت کرتے ہیں اس کی ایک مثال کرناٹک کے پرفیشنل فوٹوگرافر روی ہنگل ہیں۔ فوٹوگرافر روی نے اپنا گھر کیمرے جیسا بنوایا۔ روی کی فوٹوگرافی سے محبت کا یہ عالم کہ اس نے اپنے تین بچون کا نام تک کیمرون نام پر رکھے۔ ایک کا نام CANON دوسرے کا NIKON اور تیسرے کا نام EPSON رکھا۔
اس طرح روی اپنے تینوں کیمروں کے ساتھ ایک کیمرے میں رہتے ہیں۔ اب تک ہم سنتے رہے کہ فلاں کا فلاں کام ان کا اوڑھنا بچھونا ہے۔ مگر کرناٹک فوٹو گرافر روی کا رہنا بسنا کیمرہ ہے۔ اس خبر سے ذہن میں ایک بات آئی جیسے ڈاکٹر حضرات اگر اپنی اسپیشالٹی سے مشابہ گھر بنائیں مثلاُ دماغ کا ڈاکٹر کھوپڑی کی
صورت کا، دل کا ڈاکٹر دل کے دل کی شکل کا گھر بنائیں گے۔ مگر بیچارے Gynecologists کیا کریں گے۔ کیا بچے کی شکل کا گھر بنائیں گے🤔