مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، ایرانی وزیر خارجہ سید عباس عراقچی کے ٹیلی گرام اکاونٹ سے ان کے امریکہ کے دورے کے لئے ویزا کی تصویر شائع کرتے ہوئے لکھا گیا ہے کہ وزیر خارجہ سید عباس عراقچی کے دورہ نیویارک کا ویزا جاری کردیا گیا ہے۔ تاہم وزیر خارجہ نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے خصوصی اجلاس میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
اس طرح ایران مخالف میڈیا کی طرف سے پھیلائی گئی خبریں اس بار بھی جھوٹ کا پلندہ ثابت ہوئیں۔
یاد رہے کہ ایران مخالف ذرائع ابلاغ نے جھوٹی خبر دی تھی کہ امریکہ نے ایرانی وزیر خارجہ کو نیویارک میں اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے خصوصی اجلاس میں شرکت کے لیے ویزا جاری نہیں کیا۔
تاہم ایرانی وزیر خارجہ کی جانب سے نیویارک کے ویزے کی تصویر نے دشمن کے ذرائع ابلاغ کے جھوٹے پروپیگنڈے کو ناکام بنا دیا۔