حیدرآباد: تلنگانہ کے ضلع کریم نگر کے کیبل بریج کے قریب ایک دھابہ میں اچانک آگ لگ گئی۔
یہ واقعہ پیر کی صبح کی اولین ساعتوں میں پیش آیا۔اس واقعہ کی اصل وجہ معلوم نہ ہوسکی۔
سمجھاجاتا ہے کہ شارٹ سرکٹ اس واقعہ کی وجہ ہے۔
اطلاع ملتے ہی فائربریگیڈ کے عملہ نے وہاں پہنچ کرآگ پرقابوپایا۔
اس واقعہ میں دھابہ مکمل طورپر جل کرخاکسترہوگیا۔