سیف علی خان پر قاتلانہ حملہ۔ مشتبہ ملزم گرفتار

ممبئی ۔ بالی ووڈ کے معروف اداکار سیف علی خان پر حملہ کے معاملے میں ممبئی پولیس نے ایک مشتبہ شخص کو حراست میں لے لیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ مشتبہ شخص وہی معلوم ہوتا ہے جو سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا گیا تھا۔ پولیس نے اس شخص کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا ہے۔

 

ڈی سی پی ممبئی کے مطابق گرفتار شدہ مشتبہ شخص شرقہ کے متعدد مقدمات میں ملوث ہے اور اس پر کئی الزامات ہیں۔ پولیس نے اس سے پہلے بھی اس شخص کو گرفتار کیا تھا اور اب اس سے مزید معلومات حاصل کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

 

یہ واقعہ 16 جنوری کی رات کو ممبئی کے علاقے باندرہ میں سیف علی خان کے اپارٹمنٹ میں پیش آیا۔ حملہ آور جو چوری کی نیت سے اپارٹمنٹ میں داخل ہوا اور سیف علی خان پر خنجر سے حملہ کر دیا۔ اس وقت سیف اپنے گھر میں موجود تھے اور حملے کے دوران وہ زخمی ہو گئے۔ پولیس اس حملے کے پس منظر اور اس کے محرکات کی تحقیقات کر رہی ہے تاکہ اس واردات کے تمام پہلوؤں کا پتہ چل سکے۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *