تلنگانہ کے آصف آباد میں درجہ حرارت 11.9ڈگری درج

حیدرآباد: حیدرآباد کے موسمیاتی مرکز نے اعلان کیا کہ صبح کے اوائل میں ہی ریاست میں کہر چھائی ہوئی ہے۔

محکمہ موسمیات کے عہدیدار رویندر کمار نے کہا کہ کہر کا اثربنیادی طور پر مشرقی تلنگانہ کے اضلاع میں دیکھاجارہا ہے۔

انہوں نے شہریوں کو چوکس رہنے کا مشورہ دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ جنوری کے پورے مہینے میں ریاست کے مختلف مقامات پر کہر رہے گی۔

اسی دوران ریاست کے آصف آباد کے سرپور(یو) میں اقل ترین درجہ حرارت 11.9ڈگری سلسیس درج کیاگیا۔جب کہ تریانی میں اقل ترین درجہ حرارت 12.9 ڈگری ریکارڈ کیا گیا۔

بڑھتے ہوئے درجہ حرارت کے باوجود ضلع کے ایجنسی کے علاقوں میں مقامی افراد سردی کی شدید لہر کے سبب مشکل صورتحال کا سامنا کررہے ہیں۔

ڈسٹرکٹ میڈیکل آفیسر سیتارام نائک نے کہا کہ سانس لینے میں مسائل کے شکارافراد کو احتیاط کرنا چاہئے کیونکہ ٹھنڈی ہواؤں میں اضافہ ہواہے۔



[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *