مارک زکربرگ کےہندوستانی انتخابات کے بیان کو مرکزی وزیر نے غلط معلومات سے تعبیر کیا

مودی حکومت کی تعریف کرتے ہوئے مرکزی وزیر اشونی ویشنو نے ٹیک ارب پتی مارک زکربرگ سے حقائق اور ساکھ کو برقرار رکھنے کو کہا۔

<div class="paragraphs"><p>فائل تصویر آئی اے این ایس</p></div><div class="paragraphs"><p>فائل تصویر آئی اے این ایس</p></div>

فائل تصویر آئی اے این ایس

user

مرکزی وزیر اشونی ویشنو نے پیر کے روز میٹا کے سربراہ مارک زکربرگ کے اس غلط دعوے کو مسترد کیا کہ پوری دنیا سمیت ہندوستان کی موجودہ پارٹی  بھی انتخابات ہار  ی ہے، یہ کہتے ہوئے کہ یہ ارب پتی کو غلط معلومات پھیلاتے ہوئے دیکھ کر مایوسی ہوئی ہے۔

میٹا کے سی ای او نے، تاہم، پوڈ کاسٹر جو روگن کو بتایا کہ ہندوستان سمیت تمام ممالک میں ہونے والے انتخابات ہار گئے۔ زکربرگ نے روگن کو ایک حالیہ پوڈ کاسٹ میں بتایا کہ “دنیا بھر میں 2024 ایک بڑا انتخابی سال تھا۔ ہندوستان کی طرح ان تمام ممالک میں انتخابات ہوئے تھے۔ بنیادی طور پر ہر ایک ان  کو ہار گیا اور اس میں  کوئی نہ کوئی عالمی رجحان ہے – چاہے اس کی وجہ مہنگائی یا کووِڈ سے نمٹنے کے لیے معاشی پالیسیاں یا حکومتوں کو کووِڈ سے کیسے نمٹا – ایسا لگتا ہے کہ اس کا عالمی اثر پڑا ہے۔ شائد مجموعی طور پر جمہوری اداروں اور اس کے  عہدیداروں پر اعتماد میں وسیع کمی آئی ہے۔‘‘

اس تبصرہ پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے، مرکزی وزیر نے واضح کیا کہ ہندوستان کے عوام نے مودی کی قیادت والی این ڈی اے پر اپنے اعتماد کا اعادہ کیا۔ “دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت کے طور پر، ہندوستان نے 2024 کے انتخابات 640 ملین سے زیادہ ووٹروں کے ساتھ کروائے۔ ہندوستانی  عوام نے وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت والی این ڈی اے پر اپنے اعتماد کا اعادہ کیا۔ زکربرگ کا دعویٰ  بالکل بے بنیاد ہے۔

مارک زکربرگ نے منگل کو خطرے کی گھنٹی اس وقت  بجائی جب اس نے اعلان کیا کہ پالو آلٹو کمپنی امریکہ میں تیسرے فریق کے حقائق کی جانچ پڑتال کو روک رہی ہے۔ صدر جو بائیڈن نے اس اقدام کو شرمناک قرار دیا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔




[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *