[]
حیدرآباد 20- اگست ( اردو لیکس ) جناب سید احمد علی ریٹائرڈ اکاؤنٹس آفیسر تلنگانہ اسٹیٹ مائنارٹیز فینانس کارپوریشن واعزازی صدر آل مائنا رٹیز ایمپلائز ویلفیر اسوسی ایشن ساکن ساکن مصری گنج کمہارواڑی ولد جناب سید ابراہیم علی صاحب کا بعمر 62 سال انتقال ہوگیا نماز جنازہ اتوار 20- اگست کو بعد نماز عشاء مسجد حکیم وزیر علی فتح دروازہ میں ادا کی گئی ـ
کمہارواڑی قبرستان مصری گنج میں تدفین عمل میں آئی ـ نماز جنازہ اور تدفین میں اکابر علماءکرام ‘ دینی وعصری مدارس کے ذمہ داران ‘ دفتر اسٹیٹ مائنا رٹیز فینانس کے عہدیداران ‘ اردو اکیڈیمی کے اسٹاف اسٹاف خلق میموریل ہائی اسکول مصری گنج کے علاوہ دیگر شعبوں سے تعلق رکھنے والے معززین کی کثیر تعداد موجود تھی جن میں قابل ذکر حضرت مولانا عبدالرحیم بانعیم ( جدہ ) صدر مجلس علمیہ ‘ مولانا حافظ سید نصیرالدین علی چشتی ‘ مولانا حافظ سید نور الدین علی عابد’ مولانا مفتی سید معراج الدین علی ابرار ‘ ڈاکٹر سید اسلام الدین مجاھد ‘ جناب محمد حسین قادری عارف ( دبا الفجیرہ – متحدہ عرب امارات )’ محمد بشیر الدین ( منصف)’ سینئر صحافی جناب شوکت علی خاں یوسف زئی ‘ جناب محمد طاہر رومانی ‘جناب محمد حسام الدین ریاض ‘ جناب فضل الرحمان خرم ( ڈان ہائی اسکول )جناب سید ظہور الدین ( سکندرآباد کو آپریٹیو بنک) ‘ڈاکٹر ناظم علی ‘جناب محمد ظہور الدین گیسٹ لکچرر ڈائٹ نریڈ میٹ ‘منظور اور دیگر اصحاب شامل ہیں –
جناب سید احمد علی ‘ مولانا سیداکبر الدین قاسمی مرحوم بانی وناظم جامعہ ریاض البنات بوڈ اوپل کےھمزلف تھےـ مزید تفصیلات کے لئیے فون 9849395268 پر یا 9059583113پر ربط پیدا کیا جا سکتا ہے