[]
حیدرآباد: بی آر ایس رکن قانون ساز کونسل کے کویتا کے دونوں فرزندان نے چھوٹی سے عمر میں سماجی خدمت انجام دیتے ہوئے سب کا دل جیت لیاہے۔
کویتا کے بیٹے آریہ اور آدتیہ نے سنرجی آف مائنڈ س فاونڈیشن قائم کرتے ہوئے لڑکیوں کی تعلیم میں مالی مدد دینے کا فیصلہ کیا ان دو بھائیوں نے حیدرآباد میں سینٹ فرانسس ویمنس کالج میں 10 غریب لڑکیوں کو اسکالرشپ فراہم کی۔
جملہ دس لڑکیوں کو جن میں 6ڈگری کورس، 3پوسٹ گریجویٹ کورس اور ایک جونیر کالج کی طالبہ شامل ہے، کو اپنی والدہ کویتا اور کالج انتظامیہ کی موجودگی میں اسکالرشپ حوالہ کی اس موقع پر بات چیف کرتے ہوئے کویتا نے کہا کہ خواتین کو باحقوق بنانے کیلئے وہ ہمیشہ پیش پیش رہیں گی۔
اپنے فرزندوں کی جانب سے فروغ تعلیم کیلئے فاونڈیشن قائم کرنے اور تعلیم نسوان کیلئے مدد دینے کے لئے آگے آنے پر مسرت ظاہر کرتے ہوئے چھوٹی سی عمر میں اچھے خیالات کے حامل اولاد کی والدہ ہونے پر وہ فخر محسوس کررہی ہیں۔