تلنگانہ کے نظام آباد شہر میں سویگی ڈیلیوری بوائز جنید اور عدنان پر شرپسندوں کا قاتلانہ حملہ.

نظام آباد. 7/جنوری (اردو لیکس) تلنگانہ کے نظام آباد شہر میں چند شرپسند عناصر کی جانب سے دو مسلم سویگی ڈلیوری بوائز جنید اور عدنان پر قاتلانہ حملہ کیا گیا.

 

تفصیلات کے مطابق شہر نظام آباد کے وینائیک نگر علاقے کے رہنے والے چند شرپسند عناصر نے سویگی سے آرڈر کیا اور جنید نامی نے جب آرڈر پہنچانے کیلئے وینائیک نگر پہنچا آرڈر کینسل کردینے پر معمولی سی بحث و تکرار کے دوران وہاں حالت نشے میں پہلے سے موجود چند شرپسندوں نے جنید نامی مسلم ڈلیوری بائے پر حملہ کرنا شروع کردیا.

 

اس بات کی اطلاع ملنے پر جب زبیر وہاں پہنچا توشرپسند عناصر نے اسکے اوپر بھی حملہ کردیا. شرپسندوں کے حملے میں دو نوجوان زخمی ہوگئے. شدید زخمی حالت میں مقامی لوگوں نے دونوں زخمیوں کو گورنمنٹ ہاسپٹل منتقل کیا. جہاں جنید کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے.

 

اطلاع ملتے ہی نظام آباد ٹاون مجلس قائدین وفد نے گورنمنٹ ہاسپٹل پہنچ کر حالات کا جائزہ لیا اور جنید کی اسکائننگ نکلوارکر مزید بہتر علاج کی غرض سے خانگی ہاسپٹل منورما روانہ کروایا. جنید کی حالت تشویشناک ہونے کی وجہ سے اسے آئی سی یو میں زیر علاج رکھا گیا ہے.

 

اس افسوسناک واقعہ پر مجلسی قائدین نے نظام آباد پولیس اعلیٰ عہدیداروں اے سی پی اور سرکل انسپکٹر آف پولیس سے پر زور مطالبہ کیا ہے کہ شہر کی پرامن فضا ءکو بگاڑنے والے شرپسند عناصر کے خلاف سخت سے سخت کارروائی کے ذریعے کیس بک کرتے ہوئے انہیں فوری گرفتار کیا جائے. اس موقع پر صدر ٹاون مجلس شکیل احمد فاضل.

 

ضلع صدر محمد فیاض الدین. سینئر لیڈر مجلس و سابقہ ڈپٹی میئر میر مجاز علی. ٹاون جنرل سیکرٹری و کواپشن ممبر محمد شہباز احمد. کارپوریٹرس. محمد نصیر الدین. ماجد صدیقی. انچارج کارپوریٹر عبدالسلیم. قائدین مجلس خلیل احمد. امر فاروق و دیگر موجود تھے.

 

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *