حیدرآباد: بی آر ایس کے کارگزار صدر اور سابق وزیر کے ٹی آر کو ہائی کورٹ سے بڑا جھٹکہ لگا ہے۔ ان کی جانب سے دائر کی گئی کواش پٹیشن کو ہائی کورٹ نے مسترد کرتے ہوئے اے سی بی کی جانب سے دائر کیے گئے فارمولا ای ریس کیس کو خارج کرنے کی درخواست کو بھی مسترد کردیا۔
گزشتہ ماہ 31 تاریخ کو فریقین کے دلائل مکمل ہونے کے بعد آج ہائی کورٹ نے فیصلہ سنایا۔ہائی کورٹ نے کے ٹی آر کے حق میں جاری عبوری حکم کو بھی منسوخ کر دیا جس کے تحت انہیں گرفتاری سے استثنیٰ حاصل تھا۔ اے سی بی کی جانب سے گرفتاری سے متعلق عبوری حکم میں مزید 10 دن کی توسیع کی درخواست بھی ہائی کورٹ نے مسترد کر دی۔
اس فیصلہ کے بعد کے ٹی آر اپنے وکلاء کے ساتھ مشاورت کر رہے ہیں اور یہ اطلاعات ہیں کہ وہ سپریم کورٹ میں اپیل کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔