’لاڈکی بہن یوجنا سے 20 لاکھ خواتین کے نام کاٹنے کی ہو رہی سازش‘، مہاراشٹر حکومت پر کانگریس کا حملہ

کانگریس نے سوال کیا ہے کہ بی جے پی حکومت خواتین کے ساتھ دھوکہ کیوں کر رہی ہے اور نریندر مودی انتخاب جیتنے کے لیے عوام سے جھوٹے وعدے کیوں کرتے ہیں؟

<div class="paragraphs"><p>تصویر سوشل میڈیا</p></div><div class="paragraphs"><p>تصویر سوشل میڈیا</p></div>

تصویر سوشل میڈیا

user

مہاراشٹر اسمبلی انتخاب میں مہایوتی یعنی بی جے پی قیادت والی این ڈی اے حکومت کی کامیابی کے اسباب میں سے ایک اہم سبب ’لاڈکی بہن یوجنا‘ کو مانا جاتا ہے۔ بڑی تعداد میں ریاست کی خواتین نے اس منصوبہ کو ذہن میں رکھ کر بی جے پی اور اس کی ساتھی پارٹیوں کے امیدوار کو ووٹ دیا، لیکن اب لاکھوں خواتین کو جھٹکا لگنے والا ہے۔ جو خبریں سامنے آ رہی ہیں، اس میں بتایا جا رہا ہے کہ بی جے پی اس منصوبہ سے 20 لاکھ خواتین کا نام کاٹنے والی ہے۔ اس معاملے میں کانگریس نے بی جے پی اور وزیر اعظم نریندر مودی کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

کانگریس نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر کیے گئے ایک پوسٹ میں لکھا ہے کہ ’’بی جے پی سے بڑی دھوکہ باز کوئی نہیں ہے۔ بی جے پی اب مہاراشٹر کی خواتین کے ساتھ بڑی ٹھگی کرنے جا رہی ہے۔‘‘ پارٹی نے مزید لکھا ہے کہ ’’انتخاب سے پہلے بی جے پی نے ’لاڈکی بہن یوجنا‘ کا اعلان کیا اور اس منصوبہ کی تشہیر پر 200 کروڑ روپے پھونک دیے۔ خواتین کو ایک قسط دی، جھوٹے خواب دکھائے اور ان سے ووٹ لے کر حکومت بنا لی۔ اب جب حکومت بن گئی تو بی جے پی اس منصوبہ سے 20 لاکھ خواتین کے نام کاٹنے کی سازش رچ رہی ہے۔‘‘

بی جے پی کے خلاف حملہ آور رخ اختیار کرتے ہوئے کانگریس نے کہا ہے کہ جھوٹ بولنا، جملے دینا، ٹھگی کرنا اور عوام کو اپنے جھانسے میں لے کر انتخابی فائدہ اٹھانا بی جے پی کے ڈی این اے میں شامل ہے۔ کانگریس نے اس پوسٹ میں 2 تلخ سوال بھی سامنے رکھے ہیں۔ کانگریس نے پوچھا ہے کہ ’’بی جے پی حکومت خواتین کے ساتھ دھوکہ کیوں کر رہی ہے؟ نریندر مودی انتخاب جیتنے کے لیے عوام سے جھوٹے وعدے کیوں کرتے ہیں؟‘‘

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔




[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *