سری نگر میں ایک ہی خاندان کے 5 افراد گھر میں مردہ پائے گئے، دم گھٹنے سے ہلاک ہونے کا خدشہ

جان گنوانے والا  خاندان سری نگر میں کرائے کے مکان میں رہ رہا تھا اور اصل میں وہ بارہمولہ کے رہنے والے تھے۔ تاہم ان کی شناخت کی تصدیق نہیں ہو سکی ہے۔

<div class="paragraphs"><p>فائل تصویر آئی اے این ایس</p></div><div class="paragraphs"><p>فائل تصویر آئی اے این ایس</p></div>

فائل تصویر آئی اے این ایس

user

پانچ جنوری کو جموں و کشمیر کے دارالحکومت سری نگر میں ایک ہی خاندان کے 5 افراد اپنے گھر میں مردہ پائے گئے۔ مقامی حکام کے مطابق یہ دل دہلا دینے والا واقعہ سری نگر میں پیش آیا جہاں دم گھٹنے سے میاں بیوی اور ان کے تین بچوں کی المناک موت ہو گئی۔

نیوز پورٹل ’اے بی پی ‘ پر شائع خبر  کے مطابق ایک سینئر پولیس افسر نے بتایا کہ سری نگر میں کرائے کے مکان میں رہنے والے ایک خاندان کے پانچ افراد دم گھٹنے سے بے ہوش ہونے کے بعد شام دیر گئے دم توڑ گئے۔ انہیں اسپتال لے جایا گیا، جہاں ڈاکٹروں نے انہیں مردہ قرار دے دیا۔ یہ خاندان کرائے کے مکان میں رہ رہا تھا اور اصل میں  وہ بارہمولہ کے رہنے والے تھے۔ دریں اثنا، ان کی شناخت کی تصدیق نہیں کی گئی ہے، جبکہ تحقیقات شروع کردی گئی ہے۔

درحقیقت سردیوں میں گیس ہیٹر اور کوئلے سے چلنے والے کھلے آلات کا استعمال کاربن مونو آکسائیڈ کے زہر کا باعث بنتا ہے جس کے نتیجے میں اموات ہوتی ہیں۔ حکام نے لوگوں کو کھلے شعلے والے آلات استعمال کرتے ہوئے احتیاط برتنے کا مشورہ دیا ہے کیونکہ محکمہ موسمیات نے کشمیر کے علاقے میں آئندہ 24 گھنٹوں میں مزید برف باری کی پیشن گوئی  ہے جس کی وجہ سے سردی میں اضافہ ہو سکتا ہے۔

جموں و کشمیر کے گرمائی دارالحکومت سری نگر میں مسلسل دوسرے دن پارہ نقطہ انجماد کے قریب رہا۔ حکام نے بتایا کہ شمالی کشمیر کے بانڈی پورہ، بارہمولہ اور کپواڑہ اضلاع کے کئی علاقوں اور وسطی کشمیر کے بڈگام اور گاندربل اضلاع کے کچھ حصوں میں صبح کے وقت برف باری ہوئی۔ وادی میں رات کے درجہ حرارت میں نمایاں کمی ہوئی اور جنوبی کشمیر کے کوکرناگ قصبے میں یہ زیرو سے 8.1 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا۔شمالی کشمیر کے مشہور سیاحتی مقام گلمرگ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی صفر سے  4 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا جو کہ گزشتہ رات منفی 2.2 ڈگری سیلسیس تھا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔




[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *