حیدرآباد: فلم اداکار الوارجن آج صبح حیدرآباد کے چکڑپلی پولیس اسٹیشن پہنچے۔ یہ حاضری سندھیا تھیٹر میں ہونے والے بھگدڑ کے واقعہ سے متعلق کیس کا حصہ ہے جس میں نامپلی عدالت نے انہیں ہر اتوار پولیس اسٹیشن میں حاضری دینے کی ہدایت دی ہے۔
الوارجن نے پولیس اسٹیشن میں تقریباً 10 منٹ قیام کیا اور مطلوبہ دستخط کرکے واپس چلے گئے۔ یہ واقعہ الوارجن کی فلم کے اسپیشل شو کے دوران پیش آیا تھا، جب سندھیا تھیٹر میں فلم دیکھنے کے لیے بے پناہ ہجوم جمع ہو گیا۔ شائقین کی غیر معمولی تعداد اور ناقص انتظامات کے باعث بھگدڑ مچ گئی تھی
جس کے نتیجہ میں ایک خاتون ہلاک ہوگئی جبکہ اس کا بیٹا زخمی بتایا گیا ہے۔