“ممتاز مزاح نگار و ماہر تغذیہ ڈاکٹر عابد معز صاحب کو اردو اکادمی دہلی کی جانب سے سالانہ ایوارڈ کا اعلان”

حیدرآباد،3/جنوری(پریس رلیز)اردو اکادمی دہلی کے چئیرمن اور دہلی حُکومت کے وزیر برائے فن،ثقافت عالی جناب سوربھ بھاردواج نے اکادمی کی ایوارڈ و کلچرل پروگرام سب کمیٹی کے فیصلوں کی توثیق کرتے ہوئے سالانہ ایوارڈز،برائے سال 2023-24 کے اعلان کی منظوریدی ہے!ان ایوارڈز میں منجملہ دیگر ایوارڈز کے “کُل ہند ایوارڈ برائے سائنسی ادب”کے لئیے شہر حیدرآباد سے تعلق رکھنے والے ممتاز و معروف معالج،مزاح نگار و ماہر تغذیہ ڈاکٹر عابد معز صاحب کو مستحق قرار دیا گیا ہے ۔

 

یہ ایوارڈ دو لاکھ روپئیے نقد، شال،سند اور مومنٹو پر مشتمل ہے!بتایا جاتا ہے کہ ان ایوارڈز کی تقسیم کے لئیے دار الحکومت دہلی میں بہت جلد ایک شاندار تقریب کا انعقاد عمل میں آئے گا جس میں تمام ایوارڈ یافتگان کو مدعو کرتے ہوئے شخصی طور پر اُنہیں ایوارڈ پیش کئے جائیں گے! ڈاکٹر عابد معز صاحب کے لئیے اس گراں قدر ایوارڈ کے اعلان کا خیر مقدم کرتے ہوئے سنجدہ،مزاحیہ و نعت گو شاعر ،ادیب،صحافی ،مُراسلہ نگار اور موظف گزیٹیڈ ہیڈ ماسٹر و منڈل ایجوکیشن آفیسر جناب فرید سحر نے اپنی بے پناہ مسرت کا اظہار کرتے ہوئے اُنہیں دلی مُبارکباد پیش کی ہے اور کہا کہ اسے کہتے ہیں”حق بحقدار رسید”

 

یہاں اس بات کا تذکرہ بے محل نہیں ہو گا کہ ڈاکٹر عابد معز صاحب کی سائینس اورطنز و مزاح کے موضوع پر تا حال چالیس سے زائد کتابوں کے دو دو ایڈیشن شائع ہو چکے ہیںجن پر تلنگانہ اُردو اکیڈمی کی جانب سے انعام اول کے علاوہ “کارنامۂ حیات” ایوارڈ بھی عطا کیا گیا!

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *