“سنڈے ہویا منڈے روز کھاؤ انڈے”

[]

ریاض ۔ کے این واصف 

ایک زمانے میں پولٹری بزنس والوں نے ہندوستان میں ایک ہہم چلائی تھی جس کا نعرہ تھا “سنڈے ہویا منڈے روز کھاؤ انڈے”۔ سڑکوں پر گاڑیاں گھومتی تھیں جو عوام کو ابلے انڈے مفت فراہم کیا کرتی تھیں۔ دنیا میں انڈوں کے استعمال اور اس کی قیمت پر ایک سروے کیا گیا جس کی رپورٹ اس طرح ہے۔

 

 

سعودی عرب میں انڈوں کی قیمت دیگر عرب ممالک کے مقابلے میں کم ہے۔سبق ویب سائٹ کے مطابق اعداد و شمار جمع کرنے والے عالمی ادارے نے مختلف ممالک میں انڈوں کی قیمت کا تجزیہ کیا ہے۔ادارے نے کہا ہے کہ ’81 ممالک میں انڈوں کی قیمت کا تجزیہ کرنے کے بعد معلوم ہوا ہے کہ اس کے ایک درزن کی قیمت 3.02 ڈالر ہے‘۔

 

 

’عرب ممالک کے حوالے سے تیونس میں انڈوں کی قیمت سب سے کم ہے جہاں ایک درجن انڈوں کی قیمت 2.10 ڈالر ہے‘۔’کویت میں ایک درجن انڈوں کی قیت2.28 ڈالر ہے جبکہ سعودی عرب تیسرے نمبر پر جہاں ایک درجن انڈوں کی قیمت 3.35 ڈالر ہے‘۔ادارے نے کہا ہے کہ ’دنیا بھر میں سب سے زیادہ سستے انڈے روس میں ملتے ہیں جہاں ایک درجن انڈوں کی قیت1.09 ڈالر ہے، دوسرے نمبر پر آذربائیجان ہے جہاں ایک درجن انڈوں کی قیمت 1.29 ڈالر جبکہ پاکستان دنیا بھر میں سستے انڈوں کے حوالے سے تیسرے نمبر پر جہاں ایک درجن انڈے 1.37 ڈالر میں فروخت ہوتے ہیں‘۔

 

 

ادارے نے کہا ہے کہ ’دنیا بھر میں انڈوں کی قیمت کے حوالے سے سب سے مہنگا ملک سوئٹزر لینڈ ہے جہاں ایک درجن انڈوں کی قیمت 6.98 ڈالر، دوسرے نمبر پر نیوزی لینڈ ہے جہاں ایک درجن انڈوں کی قیمت6.66 ڈالر جبکہ تیسرے نمبر پراورگوائے ہے جہاں ایک درجن انڈے 5.81 ڈالر میں فروخت ہوتے ہیں‘۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *