یمنی فوج کا صہیونی بندرگاہ ایلات پر ڈرون حملہ، خطرے کے سائرن

مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، فلسطینی میڈیا نے سے بتایا کہ مقبوضہ فلسطین کے جنوب میں ایلات کے قریب ڈرون حملہ ہوا ہے۔

مقامی ذرائع نے دعوی کیا ہے کہ سائرن یمن سے فائر کیے گئے ڈرون کے نتیجے میں بجائے گئے ہیں۔ عبرانی میڈیا کے مطابق ایک ڈرون ایلات کے قریب جا کر دھماکے سے تباہ ہوا۔

دوسری طرف صیہونی حکومت نے دعوی کیا ہے کہ یہ سائرن وارننگ سسٹم کی غلطی کے باعث بجا تھا۔ اس حکومت کی فوج کے ترجمان نے واقعے کو نظام کی غلط تشخیص قرار دیا۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *