ہماچل کے کلو گاؤں میں 17 گھر جل کر خاکستر، کروڑوں کا نقصان، وزیر اعلیٰ سکھو نے مدد کا اعلان کیا

ہماچل پردیش کے کلو ضلع کے بنجر کے تاندی گاؤں میں آگ لگنے سے 17 مکانات جل کر خاکستر ہوگئے۔ جس سے 10 کروڑ روپے کا نقصان کا اندازہ  ہے۔

<div class="paragraphs"><p>تصویر بشکریہ سوشل میڈیا،ویڈیو گریب</p></div><div class="paragraphs"><p>تصویر بشکریہ سوشل میڈیا،ویڈیو گریب</p></div>

تصویر بشکریہ سوشل میڈیا،ویڈیو گریب

user

ہماچل پردیش کے کلو ضلع کے تحت بنجر سب ڈویژن میں آتش زنی کا ایک بڑا واقعہ سامنے آیا ہے۔ سال 2025 کے پہلے ہی دن تاندی گاؤں کے 17 مکانات مکمل طور پر جل کر راکھ ہو گئے۔ اس کے علاوہ گاؤں کے چھ گائے شیلٹرز کو بھی نقصان پہنچا ہے۔

معلومات کے مطابق 17 مکانات جلنے سے تقریباً 10 کروڑ روپے کا نقصان ہوا ہے۔ آگ لگنے کی وجہ ابھی تک واضح نہیں ہوسکی ہے۔ بنجر کے رکن اسمبلی  سریندر شوری بھی لوگوں کی مدد کے لیے موقع پر پہنچ گئے ہیں۔ اس کے علاوہ بنجر کی مقامی انتظامیہ بھی گراؤنڈ زیرو پر ہے۔ بنجر کے ایس ڈی ایم پنکج شرما نے بتایا کہ گاؤں میں آگ لگنے سے 10 کروڑ روپے کا نقصان کا اندازہ ہے۔ متاثرہ خاندانوں کو امدادی رقم اور ضروری سامان دیا جا رہا ہے۔

ہماچل پردیش کے وزیر اعلیٰ سکھوندر سنگھ سکھو نے اس واقعہ پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ وزیر اعلی سکھویندر سنگھ نے کہا، “کلو ضلع کے تاندی بنجر گاؤں میں آج اچانک آگ لگنے سے کئی رہائشی مکانات اور گائے شیلٹرز کو بھاری نقصان پہنچا ہے۔ انتظامیہ نے فوری کارروائی کی اور موقع پر جنگی بنیادوں پر بچاؤ اور راحت کا کام شروع کیا۔ متاثرین میں 15000 روپے کی امدادی رقم تقسیم کی گئی ہے اور حکام کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ امدادی کاموں کے بارے میں چوکس رہیں اور متاثرہ خاندانوں کو ہر ممکن مدد فراہم کریں۔ ہیں”۔

بنجر کے رکن اسمبلی سریندر شوری نے کہا کہ گاؤں میں آگ لگنے سے لوگ پریشان ہیں۔ مقامی انتظامیہ کے ذریعہ متاثرہ افراد کو مدد فراہم کی گئی ہے۔ اس کے علاوہ انہیں دیگر مدد بھی فراہم کی جارہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ خود گراؤنڈ زیرو پر لوگوں کی مدد کر رہے ہیں۔ گاؤں میں آگ لگنے کا واقعہ انتہائی افسوسناک ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔




[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *