حیدرآباد: آندھراپردیش کے پرکاشم ضلع کے اونگول میں نقلی پولیس کو گرفتارکرلیا گیا۔
بعض جونیرآرٹسٹوں نے نقلی پولیس بن کر ایک شخص کو بلیک میل کیا تھا۔
پولیس نے جونیئر آرٹسٹ اور ایک اسپا سنٹر کے مالک کو گرفتارکرلیا۔
تفصیلات کے مطابق، شیام نامی شخص نے اسپاسنٹر قائم کرنے کے لیے ایک شخص سے 10 لاکھ روپے قرض لیا تھا۔
قرض کی رقم واپس نہ کرنے پر شیام پر دباؤ بڑھنے لگا۔
اس دباؤ سے نکلنے کے لیے شیام نے قرض دینے والے شخص کو اعتماد میں لے کر اسپا سنٹر بلایا اور اس کی برہنہ تصاویر کھینچ لیں۔
اس کے بعد شیام نے حیدرآباد سے 8جونیئر آرٹسٹوں کو اونگول بلایا اور انہیں نقلی پولیس بنا کر ان کے ذریعہ قرض دینے والے شخص کو 5 کروڑ روپے دینے کے لیے بلیک میل کیا گیا۔
بات چیت کے دوران مطالبہ 20 لاکھ روپے تک پہنچ گیا۔
معاملے کی اطلاع ملنے پر پولیس نے اسپاسنٹرپر چھاپہ مارا اور شیام سمیت 6 جونیئر آرٹسٹوں کو گرفتار کر لیا۔ مزید دو مفرور افراد کی تلاش جاری ہے۔