بلا سودی سوسائٹی سیوامیکس محبوب نگر کے کیلنڈر کی رسم اجراء

محبوب نگر۔ دفتر سیوا میکس محبوب نگر شاخ جو شہر کے چھوٹے تاجروں کو بلا سودی قرض جاری کرتی ہے کی جانب سے سال 2025 کے کیلنڈر کی رسم اجراء عمل میں آئی۔

 

سیوا میکس سوسائٹی کے ضلعی صدر شیخ شجاعت علی اور بی ایم سی ممبران سمیع ناصر، ودود للہ بیگ،عبدالقوی نے کیلنڈر کی رسم اجرا انجام دی۔ شجاعت علی نے اپنے اظہار خیال میں کہا کہ معاشرے کو سود کی لعنت سے بچانے کی کوششیں اب مزید تیزی سے پھیلےگی۔

 

اس کام کے لئے عوام الناس کے تعاون کی ضرورت رہےگی۔اس موقع پر مینیجر دولت، اور عظیم و دیگر اسٹاف ممبران بھی مجود تھے۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *