حیدرآباد ۔ 30 نمبر ( پریس نوٹ ) ڈاکٹر سید اسلام الدین مجاہد ، سابق اسوی ایٹ پروفیسر سیاسیات کے فرزند سید غیاث الدین رازی، ایل ایل ایم ( عثمانیہ ) ایڈوکیٹ کی شادی عزیزی سیدہ فرح نورئین ( بی بی اے ) دختر جناب سید منظور احمد ، سائٹ سو پر وائزر سعودی بن لادن کمپنی کے ساتھ 27 ڈسمبر بروز جمعہ اسٹار گارڈن فنکشن ہال ، بندلہ گوڑہ میں انجام پائی ۔ مولانا مفتی سید صادق محی الدین فہیم، صدر مسلم یونائیڈ ڈفورم نے خطبہ نکاح دیا۔ مولانا حامد محمد خان ، مرکزی سکریٹری جماعت اسلامی ہند نے اسلام میں نکاح کی اہمیت پر اردو میں خطاب کیا۔ پروفیسر مولا نا محمد عبد المجید صدیقی ، سابق صدر شعبہ عربی عثمانیہ یونیورسٹی نے دعا کی۔ تقریب ولیمہ دوسرے دن 28 ڈسمبر بروز ہفتہ ماہ نورینگوئیس، پستہ ہاوز ، شاہ علی بنڈہ میں منعقد ہوئی محفل عقد اور تقریب ولیمہ میں مذہبی و سیاسی قائدین ، صحافیوں ، ایڈوکیٹس ، پروفیسرس، سماجی جہد کاروں ملی و دینی جماعتوں کے ذمہ داروں کے علاوہ عزیز واقارب اور دوست احباب نے شرکت کی ۔ ان میں قابل ذکر مولانا خالد سیف اللہ رحمانی ، صدر آل انڈیا مسلم پرسنل بورڈ ، جناب اسد الدین اویسی، ایم پی حیدرآباد ، صدر کل ہند مجلس اتحاد المسلمین، جناب عامر علی خان، ایم ایل سی ، نیوز ایڈیٹر روزنامه سیاست ، مولا نا محمد حسام الدین ثانی المعروف جعفر پاشاہ ، امیر ملت اسلامیہ آندھرا پردیش و تلنگانہ، جناب احمد پاشاہ قادری، معتمد کل ہند مجلس اتحاد المسلمین و سابق رکن اسمبلی ، جناب ممتاز احمد خان ، سابق رکن اسمبلی ، پروفیسر ایس۔ اے۔ شکور، ڈائریکٹر دائرۃ المعارف العثمانیہ، پروفیسر مولاناسید جہانگیر، سابق صدر شعبہ عربی ایغلو ، جناب محمد عبد الجلیل ، ایڈیٹر ان چیف روز نامه منصف ، جناب عزیز احمد ، جوائنٹ ایڈیٹر روزنامه اعتماد، جناب رشید الدین، اسٹاف رپورٹر سیاست ، جناب معین اطہر، ایگزیکیٹو ایڈیٹر منصف، آغا تقی رضا عابدی ، صدر مجلس علماء ہند، مولانا عرفان اللہ شاہ نوری ، صدر مرکزی انجمن سیف الاسلام ، جناب محمد اظہر الدین، معاون امیر حلقہ جماعت اسلامی ہند تلنگانہ ، حافظ رفیق احمد نظامی ، صدر جامعتہ البنات سوسائٹی ، ڈاکٹر مولا نا ذولفقار محی الدین صدیقی ، صدر شعبہ عربی ، گورنمنٹ ڈگری کالج حسینی علم، جناب سہیل قادری، کونسلر حلقہ پتھر گئی، حافظ رشادالدین ، معاون امیر حلقہ جماعت اسلامی ہند تلنگانہ سینئر ایڈوکیٹس جناب ایم ۔ اے، مقیت ، مرزا شاہ نواز بیگ، مظفر اللہ خان ، جناب فاروق صلاح الدین ، ڈاکٹر مبشر احمد، ناظم شہر جماعت اسلامی ہند گریٹر حیدر آباد، جناب مجاہد ہاشمی ، جناب ابوطلحہ امجد، سابق رکن حج کمیٹی ، ڈاکٹر محمد غوث ، صدر شعبہ سیاسیات ، گورنمنٹ ڈگری کالج حسینی علم ، جناب محمد خلیل ، ڈپٹی ایجوکیشنل آفیسر بہادر پورہ منڈل ، جناب حسام الدین ریاض شامل ہیں ۔ جناب محمد عبد المجید، مالک پسته باوز ، جناب محمد فاروق ، پارٹر اعظم فنکشن ہال مغل پورہ اور ڈاکٹر اسلام الدین مجاہد کے برادران نے مہمانوں کا استقبال کیا۔