سارن: جہیز کی مانگ پر خاتون کا قتل

چھپرا: بہار میں سارن ضلع کے ترائیا تھانہ علاقے میں جہیز کی مانگ پر ایک خاتون کا قتل کر دیا گیا ہے۔

پولس ذرائع نے ہفتہ کو یہاں بتایا کہ اترپردیش کے پرتاپ گڑھ ضلع کے لیلاپور تھانہ علاقہ کے تلاپورکے رہنے والے راگھویندر سنگھ نے پولیس کو دی گئی درخواست میں کہا ہے کہ اس نے اپنی بیٹی رانی سنگھ کی شادی2023 میں پریتوش سنگھ کے ساتھ کی تھی۔

شادی کے بعد اس کے سسرال والے اس کی بیٹی کو جہیز کا مطالبہ کرکے ہراساں کرتے تھے اور ممبئی کی زمین اپنے نام کرنے کے لیے دباؤ ڈالتے تھے۔

24 دسمبر کو ان کی بیٹی کو قتل کر کے لاش غائب کر دی گئی، جس کی اطلاع انہیں اس کے سسرال کے پڑوسیوں سے ملی۔



[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *