اولا الیکٹرک کی چار نئی بائیکس کی نقاب کشائی، آئندہ سال سے فروخت کا ہوگا آغاز

[]

حیدرآباد: پائیدار نقل و حمل کی سہولتوں کی فراہمی کی طرف ایک اہم قدم اٹھاتے ہوئے اولا الیکٹرک نے آخر کار اپنی آنے والی موٹرسائیکل لائن اپ کی نقاب کشائی انجام دے دی ہے جو چار بہترین نئے ماڈلز پر مشتمل ہے۔ ان ماڈلز میں کروزر، ایڈونچر، روڈسٹر اور سوپر اسپورٹ شامل ہیں۔

ان نئی پیشکشوں کے ساتھ اولا الیکٹرک، الیکٹرک موٹرسائیکل مارکیٹ میں زبردست انٹری کرنے کے لئے تیار ہے۔

مزید برآں کمپنی ان الیکٹرک موٹر سائیکلوں کا پروڈکشن 2024 کے دوسرے نصف تک شروع کرنے کا ارادہ رکھتی ہے تاکہ بغیر کسی تاخیر کے ان جدید ماڈلز کو مارکیٹ میں لانچ کیا جاسکے۔ اولا نے تاہم ان چار موٹر سائیکلوں کی نمائش کے علاوہ ابھی تک اس سلسلہ میں کوئی اور معلومات ظاہر نہیں کی ہیں۔

اس کے باوجود ہم امید کر سکتے ہیں کہ نئی اولا الیکٹرک کی یہ موٹر سائیکلیں ایک ہی چارج پر تقریباً 300 سے 350 کلومیٹر کی متاثر کن رینج پیش کریں گی۔ یہ توسیع شدہ رینج، برقی گاڑیوں کے کم رینج کے سلسلہ میں موجود خریداروں میں موجود تشویش کو دور کرنے کا موجب بنے گی۔

اس طرح کے مائلیج کے ساتھ یہ بائک سواروں کو بار بار ری چارجنگ کی دقت سے بچائے گی اور انہیں بے فکری سے طویل سفر کرنے کے قابل بھی بنائے گی۔

اگرچہ ان گاڑیوں کی قیمتوں کی تفصیلات کی تصدیق ہونا باقی ہے تاہم اس صنعت کے اندرونی ذرائع کا قیاس ہے کہ اولا الیکٹرک ان موٹر سائیکلوں کی قیمت 3 سے 4 لاکھ روپے (ایکس شو روم) کے درمیان ہوسکتی ہے۔

ان چار نئے الیکٹرک موٹرسائیکل ماڈلوں کی نقاب کشائی، اولا الیکٹرک کے صاف ستھرے اور زیادہ پائیدار مستقبل کے مقصد کو حاصل کرنے کی جانب اہم قدم بتایا جارہا ہے کیونکہ پوری دنیا توانائی ماحول دوست ذرائع کا استعمال کرتے ہوئے نئی ایجادات میں مصروف ہے۔



[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *