کھمم ضلع کانگریس کی جانب سے ڈاکٹر بی آر امبیڈکر کی توہین کے خلاف زبردست ریالی

کھمم ضلع کانگریس کی جانب سے ڈاکٹر بی آر امبیڈکر کے توہین کے خلاف زبردست ریالی منظم کی گئیں آل انڈیا کانگریس پارٹی کی ہدایت پر آج ملک بھر میں ڈاکٹر بی آر امبیڈکر کے توہین کے خلاف اور آئین اور دستور کی حفاطت کے لیے کانگریس پارٹی کی جانب سے ریالیوں کا اہتمام کیاگیا

 

کھمم کانگریس پارٹی آفس سے کھمم ضلع کانگریس صدر درگا کی قیادت میں ریالی کا اہتمام کیاگیا ریالی میں ڈپٹی چیف منسٹر تلنگانہ بھٹی وکرا مارکا کھمم رکن اسمبلی و ریاستی وزیر زراعت ٹی ناگیشور راؤ نے شرکت کی ریالی کھمم کانگریس پارٹی آفس سے کھمم ویرا روڈ ضلع پریشد سنٹر پر واقع ڈاکٹر بی آر امبیڈکر کے مجسمے تک ریالی کا اہتمام کیاگیا اس موقع پر ڈپٹی چیف منسٹر بھٹی وکرا مارکا اور ریاستی وزیر زراعت ٹی ناگیشور راؤ نے صحافیوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کے مرکزی

 

وزیر داخلہ امیت شاہ نے معمار دستور ہند ڈاکٹر بی آر امبیڈکر کے خلاف جو الفاظ کا استعمال کرتے ہوئے تنز کیا وہ ناقابل معافی ہے امیت شاہ کے بیان سے بی جے پی کی ذہنیت واضح ہوگئی کہ بی جے پی کی حکومت آئین اور دستور کو ختم کرنی کی ناپاک کوششوں میں لگے ہوئے ہے ڈپٹی چیف منسٹر تلنگانہ بھٹی وکرا مارکا اور ریاستی وزیر زراعت ٹی ناگیشور راؤ نے وزیر اعظم نریندر مودی اور وزیر داخلہ امیت شاہ پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کے جس دستور

 

اور آئین پر نریندر مودی اور امیت شاہ نے قسم کھاکر حلف لیا آج اسی دستور کی توہین کی ہے راہول گاندھی نے سچ کہا کے بی جے پی حکومت دستور و آئین کو ختم کرنی کی کوشش کررہی ہے ڈاکٹر بی آر امبیڈکر نے جو دستور بنایا آج دنیا کے تمام ممالک ہند کے دستور پر فخر کرتے ہے

 

لھذا مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ ملک کے عوام سے معافی مانگتے ہوئے مرکزی وزیر داخلہ سے فوری استعفیٰ دینے کا مطالبہ کیا

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *