کشمیر میں سردیوں کے سب سے ٹھنڈ 40 دنوں کی مدت کو ’چلّئی کلاں‘ کہتے ہیں۔ یہ مدت ہر سال 21 دسمبر سے 29 جنوری تک ہوتی ہے۔ ’چلّئی کلاں‘ ایک فارسی لفظ ہے جس کا مطلب شدید سردی ہوتا ہے۔
جموں و کشمیر میں اس وقت شدید سردی پڑ رہی ہے۔ کشمیر کے زیادہ تر مقامات پر درجہ حرارت صفر سے کم درج کیا جا رہا ہے۔ جموں و کشمیر میں گزشتہ ایک ماہ سے شدید سردی کا قہر جاری ہے۔ سردی کی شدت کا یہ عالم ہے کہ کشمیر کے کچھ علاقوں میں انٹارکٹیکا سے زیادہ ٹھنڈ پڑ رہی ہے۔ انٹارکٹیکا کے کچھ علاقوں میں درجہ حرارت منفی 1 سے منفی 20 ڈگری سیلسیس تک ہے جبکہ کشمیر کے زوجیلا میں درجہ حرارت منفی 23 ڈگری تک پہنچ گیا ہے۔ ایسے میں یہ یقینی طور پر کہا جا سکتا ہے کہ جموں و کشمیر کے کچھ علاقوں میں انٹارکٹیکا سے زیادہ سردی ہے۔
محکمہ موسمیات کے افسران کے مطابق منگل کو سری نگر میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 6.6 ڈگری سیلسیس، قاضی گنڈ میں منفی 6.2 ڈگری سیلسیس، پہلگام میں منفی 7.8 ڈگری سیلسیس، کپواڑہ میں منفی 6.4 ڈگری سیلسیس، کوکرناگ میں منفی 6.4 ڈگری سیلسیس، گلمرگ میں منفی 7.4 ڈگری سیلسیس، سونمرگ میں منفی 8.5 ڈگری سیلسیس، زوجیلا میں منفی 23.0 ڈگری سیلسیس، بانڈی پورہ میں منفی 6.4 ڈگری سیلسیس بارہمولہ میں منفی 6.0 ڈگری سیلسیس، بڈگام میں منفی 7.0 ڈگری سیلسیس، گاندربل میں منفی 6.4 ڈگری سیلسیس، پلوامہ میں منفی 8.5 ڈگری سیلسیس، اننت ناگ میں منفی 8.3 ڈگری سیلسیس، کھڈوانی میں منفی 7.1 ڈگری سیلسیس، کولگام میں منفی 6.8 ڈگری سیلسیس، شوپیاں میں منفی 8.8 ڈگری سیلسیس اور لارنو میں منفی 8.3 ڈگری سیلسیس درج کیا گیا۔
کم از کم اور زائد از زائد درجہ حرارت کے درمیان فرق کی کمی ہی جموں و کشمیر میں سردی کی شدت کی اصل وجہ ہے۔ محکمہ موسمیات نے جموں و کشمیر میں شدید سردی کے حوالے سے جانکاری دی ہے کہ ’’کشمیر میں سرد لہر نے تشویشناک صورت اختیار کر لی ہے۔ کیونکہ کم از کم درجہ حرارت صفر سے کئی ڈگری کم ہو گیا ہے۔ سردی کی اس شدت کی وجہ سے ڈل جھیل سمیت کئی جھیلوں کے اندرونی کنارے جم گئے ہیں۔‘‘ ساتھ ہی محکمہ موسمیات نے خبردار بھی کیا ہے کہ آئندہ ایک ہفتہ کے دوران کشمیر کے کئی علاقوں میں برف باری کا بھی امکان ہے۔
قابل ذکر ہے کہ کشمیر میں سردیوں کے سب سے ٹھنڈ 40 دنوں کی مدت کو ’چلّئی کلاں‘ کہتے ہیں۔ یہ مدت ہر سال 21 دسمبر سے 29 جنوری تک ہوتی ہے۔ ’چلّئی کلاں‘ ایک فارسی لفظ ہے جس کا مطلب شدید سردی ہوتا ہے۔ ٹریفک انتظامیہ اور محکمہ صحت نے لوگوں کو ہدایت دی ہے کہ پِھسلن والی سڑکوں پر احتیاط کے ساتھ نکلیں۔ بزرگوں اور بچوں کو خبردار کیا گیا ہے کہ گھر سے باہر نکلنے کی کوشش نہ کریں خاص کر صبح اور شام کے وقت۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔