امریکہ میں تلنگانہ ضلع ورنگل کے طالب علم کی مشتبہ موت

حیدرآباد ۔ امریکہ میں حالیہ دنوں میں ہندوستانی طلباء کی مسلسل اموات نے تشویش پیدا کر دی ہے۔ اعلیٰ تعلیم اور ملازمت کے مواقع کے لیے امریکہ جانے والے متعدد طلباء وہاں ہونے والے حادثات میں جان گنوا رہے ہیں۔ حال ہی میں تلنگانہ ریاست کے ایک طالب علم کی مشتبہ حالات میں موت واقع ہوئی ہے۔

 

ہنمکندہ ضلع کے کملاپور منڈل کے مادناپیٹ سے تعلق رکھنے والے 25 سالہ ومشی نے گزشتہ سال جولائی میں اعلیٰ تعلیم کے لیے امریکہ کا سفر کیا تھا۔ وہاں مینیسوٹا میں پارٹ ٹائم جاب کرتے ہوئے وہ ایم ایس کی تعلیم حاصل کر رہا تھا۔ تاہم اتوار کے روز وہ جس اپارٹمنٹ میں رہائش پذیر تھا اس کے گراؤنڈ فلور پر موجود گاڑی میں مردہ حالت میں پایا گیا۔ اسی اپارٹمنٹ میں رہنے والے ہنمکندہ ضلع کے نوجوانوں نے اتوار کی صبح ومشی کی نعش دیکھی اور اس کے خاندان والوں کو اطلاع دی۔

 

ومشی کی موت سے مادنا پیٹ گاؤں میں غم کی لہر دوڑ گئی ہے۔ مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *