صیہونی رجیم کے خلاف انتقامی کاروائیوں پر انصار اللہ کا شکریہ ادا کرتے ہیں، حماس

[]

مہر خبررساں ایجنسی نے المسیرہ کے حوالے سے خبر دی ہے کہ حماس نے صیہونی حکومت کے خلاف یمن کی انصار اللہ کے جوابی حملوں کی قدر دانی کرتے ہوئے ایک بیان کے ذریعے شکریہ ادا کیا ہے۔

حماس کے بیان میں کہا گیا ہے کہ ہم یمنی بھائیوں کے باوقار موقف کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں جو فلسطینی قوم کا دفاع کرتے آرہے ہیں۔

اس بیان میں حماس نے انصار اللہ کے مقبوضہ علاقوں میں حالیہ میزائل حملوں کا خیرمقدم کرتے ہوئے ان کارروائیوں کو قابض حکومت کے خلاف غزہ کے محصور عوام سے یکجہتی کی علامت قرار دیا۔

اس بیان میں کہا گیا ہے کہ حماس فلسطین اور یمن کی اقوام کے درمیان قائم اسلامی اخوت کے رشتے کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے اور صیہونی رجیم کے خلاف جاری کاروائیوں پر انصار اللہ کا شکریہ ادا کرتی ہے۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *