ریاض میں آزادی ہند کی شاندار تقریب۔ سفیر ہند ڈاکٹر سہیل نے پرچم کشائی کی

[]

ریاض ۔ کے این واصف

یوم آزادی ہند تقریب سفارت خانہ ہند میں پورے جوش و خروش کے ساتھ منائی گئی۔ سفیر ہند برائے سعودی عرب ڈاکٹر سہیل اعجاز خاں نے ایمبیسی کے احاط میں ترنگا لہرا کر تقریب کا افتتاح کیا۔ پرچم کشائی کے بعد سفیر ہند نے ایمبیسی میں نصب مہاتما گاندھی کے مجسمہ کی گلپوشی کی اور خراج عقیدت پیش کیا۔

 

 

بعد ازاں انہوں نے صدر جمہوریہ کا ہند کا پیام پڑھ کرسنایا۔ حاضرین کو مخاطب کرتے ہوئے ڈاکٹر سہیل نے کہا میں امرت مہا کال کے اختتامی مرحلہ پر آپ تمام کو یوم آزادی ہند کے اس پر مسرت موقع پر مبارکباد پیش کرتا ہون اور آپ تمام کا خیر مقدم کرتا ہوں۔ ریاض میں شدید گرم موسم کے باوجود ایمبیسی احاطہ مین ہندوستانی مرد و خواتین کی ایک بڑی تعداد اس تقریب میں شریک تھی۔ ایمبیسی کے وسیع احاطہ میں ایک جشن کا سماں تھا۔

 

 

لوگ سفیر ہند اور نائب سفیر ہند اے۔ میتھم جارج اور دیگر سفارت کاروں کے ساتھ فوٹوز بنارہے تھے اور ایک دوسرے کو یوم آزادی کی مبارکباد دے رہے تھے۔ مس نیہا اور حنا وغیرہ نے قومی گیت پیش کئے جبکہ مسز ہری پریا نے کلاسیکل ڈانس پیش کیا۔ ایمبیسی اسٹاف کے بچوں بے بھی رقص و نغمہ کے دلچسپ آئٹم پیش کئے۔ مٹھائیوں اور مشروبات سے مہمانوں کی تواضع کی گئی۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *