حالیہ ہفتوں میں دہشتگردی کے کئی منصوبے ناکام بنائے گئے، ایرانی پارلیمانی سربراہ

[]

مہر خبررساں ایجنسی کے نمائندے کے مطابق، ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف نے پارلیمنٹ کا اجلاس شروع ہونے سے پہلے اپنے بیان میں کہا ہے کہ امامزادہ شاہچراغ کے مزار پر دہشت گردی کے واقعے کی شدید مذمت کرتے ہیں۔ واقعے میں شہید ہونے والوں کی مغفرت اور زخمیوں کی جلد شفایابی کے لئے دعاگو ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ملک میں بدامنی پھیلانا اور عوام کی روزمرہ زندگی کو درھم برہم کرنا دشمن کی دیرینہ آرزو ہے۔ حالیہ ہفتوں میں دشمن کی طرف سے تخریب کاری کے کئی منصوبے ناکام بنائے گئے ہیں۔ ایران کے مومن عوام عدلیہ سے مطالبہ کرتے ہیں کہ کل کے دردناک واقعے میں ملوث عناصر کے خلاف جلد کاروائی شروع کرکے قرار واقعی سزا دے۔

پارلیمانی سربراہ نے مقاومت اسلامی کے دن کی مناسبت سے صہیونی حکومت پر مقاومت اور حزب اللہ کو مبارک باد دی۔ انہوں نے کہا کہ امام خمینی نے انقلاب برپا کرکے ملکی حفاظت کو یقینی بنایا اور ایرانی عوام کو عزت بخشی اس کے علاوہ عالمی مستضعفین کو مستکبرین اور ستمگاروں کے خلاف اٹھ کھڑے ہونے کی جرائت عطا کی۔

انہوں نے تاکید کی کہ مقاومت نے انقلاب اسلامی کی کوکھ سے جنم لیا ہے۔ شہید حاج قاسم سلیمانی، عماد مغنیہ اور شہید ابومہدی المہندس جیسے شہداء مقاومت کے آسمان کے تارے اور جوانوں کے لئے نمونہ عمل ہیں۔ ہم انقلاب اسلامی اور لبنان، فلسطین، یمن، عراق، افغانستان اور شام میں مقاومت اسلامی کے شہداء کو سلام پیش کرتے ہیں۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *