[]
مہر خبررساں ایجنسی نے المسیرہ کے حوالے سے بتایا ہے کہ یمن کی مسلح افواج کے ترجمان نے تل ابیب کے خلاف مشترکہ ڈرون حملے کی خبر دی ہے۔
یحیی سریع نے کہا کہ عراق کی اسلامی مزاحمت کے ساتھ مشترکہ ڈرون آپریشن میں مقبوضہ بیت المقدس کے جنوب میں صیہونی فوج کے اہم ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا۔
انہوں نے ایک ویڈیو بیان میں کہا کہ مظلوم فلسطینی قوم اور اس کے مجاہدین کی حمایت میں کئی ڈرونز سے اسرائیلی دشمن کے اہم اہداف کو تباہ کر دیا
جنرل یحیی نے کہا کہ یمن کی مسلح افواج صیہونی رجیم اور امریکہ کی طرف سے یمن کے خلاف کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیں گی۔
انہوں نے واضح کیا کہ غزہ کے خلاف اسرائیلی دشمن کی جارحیت کے خاتمے تک یمن کی جوابی کاروائیاں جاری رہیں گی۔