سابق وزیر تارک راما راو کے خلاف کیس درج

[]

تلنگانہ کے سابق وزیر اور بی آر ایس کے ورکنگ صدر کے ٹی راما راو پر بدعنوانی کا مقدمہ درج ہوا ہے۔ یہ مقدمہ فارمولہ-ای کار ریس کے انعقاد کے دوران ہوئی مبینہ مالی بدعنوانیوں کے الزامات پر درج کیا گیا۔

 

اینٹی کرپشن بیورو (اے سی بی) کے مطابق، سرکاری فنڈز کا غلط استعمال کیا گیا اور اس معاملے میں چار غیر ضمانتی دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

 

کے ٹی آر کے ساتھ آئی اے ایس افسر اروند کمار اور ایک پرائیویٹ کمپنی کے سی ای او بی ایل این ریڈی پر بھی مقدمہ درج کیا گیا ہے

 

۔ مقدمے میں کے ٹی آر کو ملزم نمبر ایک، اروند کمار کو ملزم نمبر دو اور بی ایل این ریڈی کو ملزم نمبر تین کے طور پر شامل کیا گیا ہے۔

 

اس سے پہلے حکومت کے چیف سکریٹری نے اے سی بی کو ہدایت دی تھی کہ وہ اس معاملے کی تحقیقات کرے۔ انہوں نے گورنر کو خط بھیج کر اجازت طلب کی تھی۔

 

الزام یہ ہے کہ فارمولہ-ای کار ریس کے لیے ریزرو بینک آف انڈیا کی اجازت کے بغیر غیر ملکی کمپنی کو یکطرفہ طور پر فنڈز منتقل کیے گئے۔

 

اے سی بی نے ان الزامات کی تحقیقات کے بعد مقدمہ درج کیا اور اب اس معاملے میں مزید کارروائی کی جا رہی ہے۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *