[]

حیدرآباد: نئی نویلی دلہن نے شادی کے 21دن کے بعد خودکشی کرلی۔یہ واقعہ تلنگانہ کے ضلع سدی پیٹ میں پیش آیا۔
نظام آباد ضلع کے تما پور کی لوک گلوکارہ سی شروتی کی دوستی سوشل میڈیا پر پیرلا پلی کے دیاکر نامی نوجوان سے ہوئی۔
دونوں کی ملاقات حیدرآباد میں اس وقت ہوئی جب دیاکر کار ڈرائیور کے طور پر کام کر رہا تھا۔
ان کی شادی 27 نومبر کو پیرلا پلی میں ہوئی۔
شروتی کے والدین اس شادی میں شریک نہیں ہوئے۔ شروتی اپنی شادی کے بعد سے پیرلا پلی میں ہی مقیم تھی۔
شروتی نے مکان میں اُس وقت پھانسی لے لی جب دیاکر اور اس کے خاندان کے ارکان گھر سے باہر تھے۔
شروتی کے والدین کا الزام ہے کہ دیاکر کے ارکان خاندان ا س موت کے لئے ذمہ دار ہیں۔
پولیس نے معاملہ درج کرکے جانچ شروع کردی۔