[]
دہلی این سی آر کے لوگوں کو کچھ دنوں تک فضائی آلودگی میں کمی آنے سے تھوڑی راحت ملی تھی لیکن اب ایک بار پھر آلودگی کی سطح خطرناک سطح پر پہنچتی جا رہی ہے۔ اے کیو آئی ڈاٹ آرگ کے مطابق بدھ کی صبح میں دہلی اور پورے این سی آر کے علاقوں میں اے کیو آئی 400 سے اوپر درج کیا گیا۔ وہیں بڑھتی آلودگی کو دیکھتے ہوئے دہلی-این سی آر میں گریپ-3 اور 4 کی پابندیاں نافذ کی گئی ہیں۔
راجدھانی کے مختلف علاقوں میں آج صبح ایئر کوالیٹی انڈیکس خراب زمرے میں پہنچتا ہوا دکھائی دیا۔ یہاں وزیر پور میں 486، جہانگیر پوری میں 475، آنند وِہار میں 467، روہنی میں 454، مُنڈکا میں 396، آئی ٹی آئی شاردا میں 410، سونیا وِہار میں 401، غازی آباد میں 200، نوئیڈا سیکٹر-62 میں 333، گروگرام ہریانہ میں 403 اے کیو آئی درج کیا گیا۔