مہر خبررساں ایجنسی نے ایکسپریس نیوز کے حوالے سے خبر دی ہے کہ لاہور میں پریس کانفرنس سے خطاب میں پنجاب کی وزیراطلاعات عظمی بخاری نے کہا کہ ایم ڈبلیو ایم نے پورے خیبرپختونخوا میں احتجاج کیا ہوا ہے۔
پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کی حکومت 12 سال سے ہے وہ امن کروائیں۔ ہاتھ جوڑ کر کہتی ہوں علامہ ناصر عباس صاحب کے پی میں سیکورٹی کی ذمہ داری مریم نواز یا شہباز شریف کی نہیں ہے۔ کے پی میں امن کی ذمہ داری وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور اور ان کے جیل میں بیٹھے لیڈر کی ہے۔ علامہ ناصر عباس جعفری صاحب جیل جاتے ہیں بانی سے ملاقات کےلئے ان سے کہیں وہ کے پی میں امن کروائیں۔