[]
مہر خبررساں ایجنسی نے المیادین کے حوالے سے بتایا ہے کہ خبررساں ذرائع نے شام کے ایک اور گاؤں میں صیہونی فوجیوں کی دراندازی کی اطلاع دی ہے۔
ذرائع کے مطابق اسرائیلی فوج جنوبی شام میں درعا اور قنیطرہ کے درمیان واقع گاؤں صیدا میں داخل ہو گئی ہے۔
میڈیا ذرائع نے جنوبی شام کے گاؤں صیدا میں اسرائیلی ٹینکوں کی دراندازی کی تصاویر بھی شائع کیں۔
شام میں تکفیری دہشت گرد گروہ تحریر الشام کے قبضے کے بعد اس ملک کی سرزمین پر صیہونی حکومت کی براہ راست جارحیت نے عالمی برادری کو چونکا دیا ہے۔
دمشق پر تکفیریوں کا قبضہ ملک کے خلاف اسرائیل کے توسیع پسندانہ اور جارحانہ منصوبوں کا سوچا سمجھا پلان لگتا ہے، تبھی تو اسرائیلی فوجیں ٹہلتی ہوئی شام میں داخل ہورہی ہیں۔”