تلنگانہ میں اگلے دو دنوں سردی شدید لہر

[]

حیدرآباد ۔ تلنگانہ میں آئندہ دو دنوں تک کئی اضلاع میں سرد ہوائیں چلنے کا امکان ہے جس کی وجہ سے سردی کی شدت برقرار رہے گی۔یہ بات حیدرآباد کے محکمہ موسمیات نے بتائی ہے۔ محکمہ نے کہا ہے کہ کم از کم درجہ حرارت معمول سے 2 سے 4 ڈگری کم ریکارڈ ہونے کا امکان ہے۔

 

محکمہ موسمیات نے عادل آباد، کومرم بھیم آصف آباد، منچریال، نرمل، سنگا ریڈی، اور میدک اضلاع میں کہیں کہیں سرد ہوائیں چلنے کی پیش قیاسی کی ہے۔ علاوہ ازیں محکمہ نے کہا کہ پرسوں کہیں کہیں ہلکی سے درمیانی بارش ہونے کا بھی امکان ہے۔

 

مزید بتایا گیا کہ خلیج بنگال کے جنوب مغربی حصے میں ایک کم دباؤ کا علاقہ بنا ہوا ہے جو اوسط سمندری سطح سے 5.8 کلومیٹر کی بلندی تک پھیلا ہوا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق اس کم دباؤ کے اگلے دو دنوں میں مزید شدت اختیار کرکے مغرب شمال مغرب کی سمت میں تمل ناڑو کے ساحل کی طرف بڑھنے کا امکان ہے۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *