حیدرآباد میں ندیم نامی روڈی شیٹر کے قتل کی واردات

[]

حیدرآباد:حیدرآباد کے مادھا پور پولیس اسٹیشن کے حدود میں قتل کی واردات پیش آئی۔ رؤڈی شیٹر ندیم حسین کو نامعلوم حملہ آوروں نے بے دردی سے مہلک ہتھیاروں سے حملہ کر کے قتل کر دیا۔پولیس کو مقتول کی نعش کوسٹ پلی اور مادھاپور کے بارڈر کے قریب سنسان مقام سے خون میں گت پت دستیاب ہوئی۔

 

 

شبہ کیا جاتا ہے کہ یہ کاروائی اس کے مخالفین نے انجام دی ہے۔ واقعہ کی اطلاع ملنے پر پولیس نے مقدمہ درج کر کے تحقیقات شروع کر دی ہے۔ نعش کو پوسٹ مارٹم کے لیے ہاسپٹل منتقل کر دیا گیا ۔پولیس نے مقتول کی تفصیلات سے واقف کرواتے ہوئے بتایا کہ ندیم  سوراج نگر، بورابنڈہ کا رہنے والا ہے اور بورا بنڈہ پولیس اسٹیشن کا روڈی شیٹر تھا۔

 

 

پولیس کو شبہ ہے کہ قتل کی وجہ آپسی یا پرانی دشمنی ہوسکتی ہے۔ اطلاعات ہیں کہ ندیم کے خلاف صنعت نگر پولیس اسٹیشن میں قتل کا مقدمہ درج ہے۔ مقتول کے جسم پر زخموں کے متعدد نشانات پائے گئے مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔

 

 

واضح رہے کہ اندرون چند یوم شہر میں قتل کی یہ دوسری واردات ہے۔ حال ہی میں پرانا شہر کے چندرائن گٹہ پولیس اسٹیشن کے حدود میں ایک نوجوان کا قتل کر دیا گیا تھا۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *