[]
مہر خبررساں ایجنسی نے اناتولی نیوز کے حوالے سے بتایا ہے کہ یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کی سربراہ کایا کالاس نے شام کی نئی حکومت سے رابطے کے لئے ایک وفد کو دمشق بھیجنے کا عندیہ ظاہر کیا ہے۔
انہوں نے برسلز میں یورپی یونین کے وزرائے خارجہ کے اجلاس سے قبل کہا: میں نے سینئر یورپی سفارت کار کو دمشق کی نئی حکومت اور عوام کے ساتھ رابطہ قائم کرنے کا مشن سونپا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ یورپی یونین کے وزرائے خارجہ آج کے اجلاس میں شام کی نئی گورننگ باڈی کے ساتھ تعلقات کی سطح اور گفتگو کے طریقہ کار پر تبادلہ خیال کریں گے۔
کالاس نے شام کے بارے میں اردن کی عرب ممالک، ترکی اور امریکہ کے ساتھ نشستوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ یہ بہت ضروری ہے کہ علاقائی اور بین الاقوامی قوتیں بھی شام کے سیاسی منظرنامے سے متعلق مشترکہ نقطہ نظر اپناتے ہوئے اس ملک کے استحکام کے لئے ایک جامع حکومت کے قیام کا مطالبہ کریں۔