پارا چنار میں خوراک، ادویات کی قلت، کئی بچے شہید

[]

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، پاراچنار کے مظلوم عوام گزشتہ 65 دنوں سے محاصرے کی اذیت سے دوچار ہیں۔ ادویات کی قلت کے باعث معصوم بچوں کی اموات اور خوراک کی شدید کمی نے علاقے میں انسانی بحران کو جنم دے دیا ہے۔ پیٹرول سمیت دیگر ضروری ضروریات زندگی مکمل طور پر ختم ہو چکی ہیں، اور عوام فاقوں پر مجبور ہیں۔

پاراچنار کے عوام ادویات اور خوراک جیسی بنیادی سہولیات سے محروم ہیں۔ کئی معصوم بچے مناسب علاج نہ ہونے کی وجہ سے جان کی بازی ہار چکے ہیں، جبکہ عوام روزے رکھنے پر مجبور ہیں۔ صورتحال اس حد تک سنگین ہو چکی ہے کہ فاقوں سے موت کے خدشات بڑھ گئے ہیں۔

اطلاعات کے مطابق، پاراچنار جانے والے راستے کی بندش کے باعث علاج معالجے کی سہولیات اور جان بچانے والی ادویات کی قلت سے سینکڑوں جانیں ضائع ہو چکی ہیں۔پیٹرول اور اشیائے خورد و نوش کی شدید قلت کے باعث عوام انتہائی مشکلات کا شکار ہیں، ریاست دہشت گردوں کے قبضے کے باوجود بے بس دکھائی دیتی ہے۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *