بغیر ویزا کے ہندوستانی جاسکیں گے روس!

[]

نئی دہلی: روس اور ہندوستان کے درمیان دوستانہ تعلقات کو مزید مستحکم کرتے ہوئے روس نے 2025 سے ہندوستانیوں کو بغیر ویزا کے انٹری کی سہولت فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے۔ یہ فیصلہ دونوں ممالک کے بڑھتے تعلقات کا مظہر ہے جہاں وزیر اعظم نریندر مودی اور صدر ولادیمیر پوتن مسلسل تعلقات کو مضبوط بنانے پر تبادلہ خیال کرتے رہتے ہیں۔

 

میڈیا رپورٹس روس کے نئے ویزا قوانین نافذ ہونے کے بعد ہندوستانی شہری بغیر ویزا کے روس کا سفر کر سکیں گے۔ اس سے قبل جون 2023 میں دونوں ممالک نے ویزا پابندیوں میں کمی کے حوالے سے بات چیت کی تھی۔ یاد رہے کہ ہندوستانی شہری اگست 2023 سے روس کے لیے ای-ویزا کے اہل ہیں جس کے اجرا میں تقریباً چار دن لگتے ہیں۔

 

اس وقت روس ویزا فری انٹری کی سہولت صرف چین اور ایران کے مسافروں کو دیتا ہے تاہم ہندوستان کے ساتھ بھی اس سہولت پر غور کیا جا رہا ہے۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *