[]
مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، شاہ چراغ کے حرم پر ہونے والے دہشت گردانہ حملے کے بعد صدر رئیسی نے وزیر داخلہ اور صوبہ فارس کے گورنر کے ساتھ فون پر گفتگو میں زخمیوں کے علاج کے لیے تمام طبی سہولیات کی فراہمی پر زور دیتے ہوئے واقعے میں ملوث تمام عناصر کی فوری شناخت اور ان کے خلاف قانونی کاروائی پر زور دیا۔
آیت اللہ رئیسی نے وزیر داخلہ کو ذمہ داری دی کہ وہ اس مسئلے کے حفاظتی پہلوؤں کی پرعزم اور عجلت کے ساتھ چھان بین کرکے نتائج سے آگاہ کریں۔
صدر رئیسی نے واقعے میں ملوث تمام عناصر کی فوری نشاندہی اور قرار واقعی سزا دینے کی ضرورت پر زور دیا۔
انہوں نے دہشت گردی کے اس واقعے میں شہید ہونے والے افراد کے لواحقین سے بھی تعزیت کا اظہار کیا اور صوبہ فارس کے گورنر سے کہا کہ وہ زخمیوں کے علاج کے لیے تمام ضروری طبی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنائیں۔