ہیکرز کا حملہ، صہیونی بینکوں کا نظام متاثر

[]

مہر خبررساں ایجنسی نے المیادین کے حوالے سے کہا ہے کہ صہیونی بینکوں پر ہیکرز نے سائبر حملہ کیا ہے۔

المیادین کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی ذرائع ابلاغ ایسی رپورٹس کا جائزہ لے رہے ہیں جن کے مطابق اسرائیلی بینکوں کی مالیاتی خدمات کو سائبر حملے کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ حملوں کی وجہ سے بینکوں کو صارفین کے لئے خدمات کی فراہمی میں مشکلات کا سامنا ہے۔

صہیونی حکام نے اس بارے میں تاحال کوئی تبصرہ نہیں کیا ہے۔

یہ پہلا موقع نہیں ہے کہ صہیونی ریاست کے حساس مراکز سائبر حملوں کا شکار ہوئے ہیں۔ حالیہ دنوں میں، حنظلہ ہیکرز گروپ نے اسرائیل کی کمپنی سیلیکم پر بڑے پیمانے پر سائبر حملے کا دعوی کیا تھا۔ یہ کمپنی اسرائیلی فوج کے سب سے اہم انٹیلی جنس یونٹ 8200 کے تحت کام کرتی ہے۔

حنظلہ گروپ کے مطابق انہوں نے یونٹ 8200 کے 40 ٹیرابائٹ سے زائد خفیہ مالی اور انتظامی دستاویزات حاصل کیں اور کمپنی کے تمام سرورز سے ڈیٹا کو حذف کردیا ہے۔

یہ حنظلہ گروپ کا اسرائیل کے خلاف پہلا سائبر حملہ نہیں ہے۔ اس سے قبل بھی اس گروپ نے صہیونی حساس اداروں اور شخصیات کی معلومات چوری کی تھیں۔

یہ حملے صہیونی ریاست کی سائبر سیکیورٹی پر سوالیہ نشان ہیں اور اس کے حساس اداروں کی معلومات کی حفاظت کے حوالے سے کمزوری کو نمایاں کرتے ہیں۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *