[]
مہر خبررساں ایجنسی نے رشیا ٹوڈے کے حوالے سے بتایا ہے کہ اسرائیلی فوج کی جانب سے لبنان میں جنگ بندی کی خلاف ورزیوں کا سلسلہ جاری ہے۔
صیہونی فوج کے ترجمان اویخائی ادری نے دعویٰ کیا: ہماری فضائیہ نے جنوبی لبنان میں اسرائیل کی جانب فائر کرنے کے لیے تیار میزائل پلیٹ فارم کو نشانہ بنایا جو لبنان اور اسرائیل کے درمیان جنگ بندی کے معاہدے کی خلاف ورزی تھی۔!
جمعرات کو قابض اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا کہ اس کے طیاروں نے جنوبی لبنان میں حزب اللہ کے ایک گروپ کو نشانہ بنایا ہے۔
واضح رہے کہ اسرائیلی رجیم لبنان کے ساتھ جنگ بندی معاہدے کی مسلسل خلاف ورزی کر رہی ہے جب کہ اس دوران معاہدے کے ثالث ملکوں خاص طور پر امریکہ اور فرانس نے مکمل طور پر خاموشی اختیار کر رکھی ہے۔