ضلع نلگنڈہ کے اے ٹی ایم سے 24 لاکھ کی چوری

[]

نلگنڈہ: ریاست تلنگانہ کے ضلع نلگنڈہ دامرلہ چرلہ میں اسٹیٹ بینک آف انڈیا کے اے ٹی ایم میں جمعہ کی رات دیر گئے چوری کا واقعہ پیش آیا۔

 

سارقین نے سی سی ٹی وی پر پیپر اسپرے چھڑک دیا تاکہ انکی شناخت نہ ہو۔ انھوں نے اے ٹی ایم مشین کو نقصان پہنچا کر یہ واردات انجام دی۔ اندازہ کے مطابق قریب 24 لاکھ روپے کی چوری کی گئی۔ نلگنڈہ سپرنٹنڈنٹ پولیس شرت چندر پوارنے مقام واقعہ کا معائنہ کیا جانچ کی قیادت کر رہے ہیں۔

 

پولیس نے ملزمین کی تلاش کے لیے خصوصی ٹیمیں تشکیل دی ہیں۔ پولیس نے علاقہ اور اطراف میں حفاظتی اقدامات کئے ہیں اورتلاشی مہم انجام دی جارہی ہے۔شہریوں پر زور دیا گیا ہے کہ وہ کسی بھی مشکوک سرگرمی کی اطلاع دیں.

 

پولیس کی خصوصی ٹیمیں سارقین کی تلاش کررہی ہیں۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *